نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے مودی سرکار کے ذریعہ شروع کئے جانے والے سوچھ بھارت مشن کے لئے اضافی سوچھ بھارت ٹیکس لگانے پر آج وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں غریبوں پر بوجھ ڈال کر کارپوریٹ گھرانوں کو راحت پہنچانے کا کام کرنے والا امیروں کا
رابن ہوڈ قرار دیا۔
اپوزیشن پارٹی نے آج 0.5 فیصدسوجھ بھارت ٹیکس لگانے کی حکومت کی کوشش پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
پارٹی کی ویب سائٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے اپنے رد عمل میں کانگریس نے کہا کہ "رابن ہوڈ نے امیروں سے دولت لے کر غیروں میں تقسیم کیا تھا، جس کے سبب ان کو تاریخی اہمیت حاصل ہوئی۔